دنیا بدل گئی لیکن پنجاب پولیس کے کرتوت نہیں بدلے

چونیاں (میڈیا رپوٹ) دنیا بدل گئی لیکن پنجاب پولیس کے کرتوت نہیں بدلے، قصور میں پولیس اہلکاروں نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، سب انسپیکٹر نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، خاتون پر ہی مقدمہ بھی درج کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے بلند و بانگ دعووں کے باوجود ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی پولیس کے کرتوت نہیں بدلے۔
حکومت بار بار پولیس کے نظام میں اصلاحات لانے کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن آئے روز پنجاب پولیس کی جانب سے عوام کی تذلیل کیے جانے کا کوئی نہ کوئی واقعہ سامنے آتا رہتا ہے۔ اب پنجاب کے ضلع قصور میں پیش آئے ایک واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے عوام کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا۔
ضلع قصور کے علاقے چونیاں میں پولیس اہلکاروں نے ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود خاتون پر تشدد کیا اور اس سے بدتمیزی بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں