اللہ پاک نے کرکٹر حسن علی کورحمت سے نواز دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بیٹی کے والد بن گئے ہیں۔ حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے والد بننے کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’الحمداللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’میری شہزادی، ہماری فیملی میں خوش آمدید۔انہوں نے اپنی بیٹی کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ میں دعاگو ہوں کہ آپ بڑے بڑے خواب دیکھو اور اللہ تعالیٰ ان

خوابوں کی تکمیل میں ہمیشہ آپ کا ساتھ دیں۔حسن علی نے مداحوں سے درخواست بھی کی کہ انہیں اور ان کی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔خیال رہے کہ قومی کرکٹر حسن علی 20 اگست 2019 کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں