اسکولوں کی بندش کیخلاف 8 اپریل کو مارچ کرینگے: کاشف مرزا

اسکولوں کی بندش کیخلاف 8 اپریل کو مارچ کرینگے: کاشف مرزا

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اسکولوں کی بندش کے خلاف پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز 8 اپریل کو اسلام آباد تک مارچ کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس قابو آنے لگے تو سیاسی جلسے ہونے لگتے ہیں جن سے کورونا وائرس پھیلتا ہے، لیکن روکا نہیں جاتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان اور وزیرِتعلیم شفقت محمود نے خود کہا کہ اسکولوں میں کورونا وائرس کے ضوابط پر عمل کیا جا رہا ہے۔

کاشف مرزا نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے بند تھے تو بچے والدین کے ساتھ پارک، گلیوں، بازاروں میں تھے، اسکولوں میں کورونا ضوابط پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو کوروناوائرس کے ضوابط اسکولوں سے سکھائے جا رہے تھے۔

صدر آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ساڑھے 7 کروڑ بچوں کو تعلیم کا آئینی حق دیا جائے، بچوں کو آن لائن تعلیم دلوانی ہے تو انہیں ٹیبلیٹ دیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں