بجٹ میں دفاعی اخراجات کیلئے 1804 ارب روپے مختص

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 14 ہزار 460 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا، بجٹ کا خسارہ 6924 ارب روپے ہے۔

بجٹ میں ٹیکس ریونیو کی مد میں 9 ہزار 200 ارب روپے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 2 ہزار 963 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، قابل وصول ٹیکس آمدنی 12 ہزار 163 ارب روپے ہو گی، پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

دفاع کیلئے بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 81 ارب روپے کے اضافے کیساتھ 1804 ارب روپے مختص گئے ہیں جس میں سے پاک فوج کو 824 ارب روپے، پاک فضائیہ کو 368 ارب روپے اور پاک بحریہ کو 188 ارب روپے ملیں گے، بجٹ میں پاک فضائیہ کیلئے 45 ارب اور پاک بحریہ کیلئے 18 ارب روپے اضافی رکھے گئے ہیں۔