اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پنکھوں پر بھی ٹیکس عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران مزید نئے ٹیکسز عائد کر دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران پنکھوں اور پرانے بلبوں پر بھی ٹیکس عائد ہو گا۔ آئندہ مالی سال سے فی پنکھا 2 ہزار روپے کا ٹیکس لگا دیا گیا، جبکہ پرانے بلب پر بھی ٹیکس لگے گا۔
اس کے علاوہوفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے پیش کردہ بجٹ میں بچوں کے دودھ پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کے علاوہ دیگر ڈیری اشیاء پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران بچوں کے ڈبے والے دودھ پر 9 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا، اس سے قبل بچوں کے دودھ پر کوئی ٹیکس عائد نہیں تھا۔
جبکہ ٹیٹرا پیک دودھ و دیگر ڈیری اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹن میں پیک مچھلی اور ڈبے میں پیک مرغی کے گوشت پر بھی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران اضافی ٹیکس عائد کیے جانے کے حوالے سے چئیرمین ایف بی آر نے بتایا ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کیے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 175 ارب روپے کے براہ راست ٹیکسز لگائے گئے ہیں جبکہ 25 ارب روپےکے بلاواسطہ ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔
ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے بیرون ممالک میں استعمال پر ود ہولڈنگ میں اضافہ کیا گیا یے، نان فائلرز پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا جبکہ فائلرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ بینکوں سے کیش رقوم نکلوانے پر نان فائلرز پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ غیر ملکی گھریلو ملازمین پر سالانہ 2 لاکھ روپے ایڈوانس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
برانڈڈ ٹیکسٹائل ، لیدر اور اسپورٹس سامان کے پی او ایس ریٹیلرز ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز ہکی گئی ہے جبکہ 1300 سی سی سے زائد کی ایشیائی گاڑیوں کی درآمد پر مقرر حد ختم کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے مجموعی حجم ساڑھے 14ہزار460 ارب کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ، بجٹ خسارہ 7573ارب روپے ہوگا، مجموعی ترقیاتی بجٹ 2500ارب مختص کیا گیا ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30سے 35فیصد اضافہ،پنشن ساڑھے17فیصد، اجرت ماہانہ32ہزار مقررکردی گئی۔
ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دْنیا میں واپسی
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخواہ اسمبلی پہنچ گئے
حکومتی وفد کی اہم بیٹھک، فضل الرحمان کو دوبارہ آئینی ترامیم پر قائل کرنے کی کوشش
صدر مملکت کی شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی
اہم شاہراہیں کھول دی گئیں صورتحال معمول پر ہے: محسن نقوی کی وزیر اعظم کو بریفنگ
پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کی رہائی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا
عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت و کارکنان پر لاہور میں بغاوت کا مقدمہ درج
وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی
مسلم افواج اسرائیل کے خلاف راست اقدام کا اعلان کریں: حافظ نعیم الرحمان
عمران خان کی دونوں ہمشیرہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے