کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا

سوات (نیوز ڈیسک) کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن کے کئی علاقوں میں جمعہ کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

لوگ مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم تاحال زلزے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے ہی منگل کے روز سوات شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4اور گہرائی 125کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔