جناح ہاؤس حملے میں ملوث 13 خواتین کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

تمام 13 خواتین کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی،مال مسروقہ ،پٹرول پمپ اور دیگر سامان برآمد کرنا ہے۔ عدالت ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔تفتیشی افسر کی استدعا

لاہور(نیوز ڈیسک) 5 روزہ ریمانڈ کے بعد تحریک انصاف کی خواتین رہنما اور کارکنان عالیہ حمزہ، صنم جاوید خان، طیبہ راجہ کو انسدادِ دہشت گردی عدالت پہنچا دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملے میں ملوث 13 خواتین کو 14 روز کے لئے جوڈیشل کر دیا۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث 13 خواتین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ تمام 13 خواتین کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ہے۔مال مسروقہ ،پٹرول پمپ اور دیگر سامان برآمد کر آنا ہے۔ عدالت ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 13 خواتین ملزمان کو 14 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔گذشتہ سماعت پر پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں نے جیل میں تشدد کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی،ہمیں جیل میں رکھنا زیادتی تھی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی خواتین کارکنان اور رہنما جنھیں 9مئی کو جنائوح ہائوس پر حملہ اور جلائو گھیرائو کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، انہیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔ تھانہ سرور روڑ پولیس نے تحریکِ انصاف سے وابستہ خواتین ملزمان کو گذشتہ روز شناخت پریڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا۔خواتین ملزمان میں صنم جاوید، طیبہ راجہ، عالیہ حمزہ سمیت سات دیگر شامل تھیں ۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیل میں تشدد کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے صنم جاوید کا کہنا تھا کہ جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، ہمیں جیل میں رکھنا ہی زیادتی تھی کیونکہ ہم نے کچھ کیا ہی نہیں تو رکھنا ہی نہیں چاہیے تھا۔ اس موقع پر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ آدھی رات کو عورتوں کو گھروں سے اٹھا کر گھسیٹ کر لانے اس سے زیادہ آپ عورتوں کی کیا تذلیل کریں گے۔