کوئنٹن ڈی کوک کے ہاتھوں فخر زمان رن آئوٹ تنازعہ سے متعلق کرکٹ کا قانون کیا کہتا ہے؟ جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ماہرین کی جانب سے فیلڈ امپائرز کے دو فیصلوں پر حیرانگی ظاہر کی جا رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان دوسرا رن لینے کے دوڑ رہے تھے تو وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے بالنگ اینڈ کی جانب اشارہ کرکے قومی اوپنر کا دھیان بٹایا جو کہ آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر تادیبی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ایک موقع پر فخر زمان کے شاٹ پر ٹیمبا بوما سے کیچ ڈراپ ہوا اور گیند ٹوپی پر لگی لیکن امپائر نے پانچ رنز ایوارڈ نہیں کئے۔خیال

رہے کہ گزشتہ روز کے میچ میں کامیابی کی بدولت جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز بھی 1ـ1 سے برابر کردی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ کو پنک ون ڈے میچ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ یہ بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی بیدار کرنے کے لیے کھیلا گیا،جنوبی افریقہ کی ٹیم اسی دن کی مناسبت سے میچ روایتی ہرے رنگ کی جرسی کے بجائے پنک رنگ کی جرسی میں کھیلا ،دونوں ٹیموں نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں