جعلی پولیس افسر بن کر آئی جی سے ملاقات کیلیے آنے والی خاتون گرفتار

خاتون شیخو پورہ کی رہائشی ہیں جو گیٹ پر آئی جی سے ملاقات کا بتا کر اندر دخل ہوئیں، انہوں نے پوسٹنگ کیلیے ملاقات کا سکیورٹی حکام کو آگاہ کیا

لاہور(نیوز ڈیسک) جعلی پولیس افسر بن کر آئی جی سے ملاقات کیلیے آنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون شیخو پورہ کی رہائشی ہیں جو گیٹ پر آئی جی سے ملاقات کا بتا کر اندر دخل ہوئیں، انہوں نے پوسٹنگ کیلیے ملاقات کا سکیورٹی حکام کو آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ق خاتون کے ساتھ تین مرد تھے جن سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، خاتون اور تین مرد اعلیٰ افسران کے کمروں تک پہنچ گئے تھے۔حکام کے مطابق شاہ میر سے پستول اور 8 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔مردوں کو تھانہ انار کلی اور خاتون کو خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ اعلیٰ افسر کے پوچھ گچھ کرنے پر خاتون مشکوک پائی گئیں۔