اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی افریقا پاکستان کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ سے قبل اپنے بڑے اسٹار کھلاڑیوں سے محروم ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ ملر، رباڈا، نگیڈی اور نوکیا تیسرے ون ڈے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کھلاڑی نیشنل ڈیوٹی کوچھوڑ کر انڈین پریمئر لیگ (آئی پی آیل) میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔جنوبی افریقا کے اسٹارز کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث پاکستان کے پاس پروٹیز کے
خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے تیسرا ون ڈے میچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 17 رنز سے شکست دے دی تھی۔جب کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا۔دوسری جانب میلبرن کرکٹ کلب بھی فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر بول پڑا اور کہا ہے کہ امپائرز کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا بیٹسمین کو دھوکا دیا گیا، فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہیے تھے۔جنوبی افریقا نے دوسر ا ون ڈے جیت کر سیریز تو برابر کرلی تاہم شاندار اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین فخر زمان کا رن آؤٹ متنازع بن گیا۔ کرکٹ قوانین میں آئی سی سی کی معاونت کرنے والا قدیم کرکٹ کلب ایم سی سی بھی فخر زمان کے آؤٹ پر بول پڑا، ایم سی سی کا کہنا ہے کہ امپائرز کو فیصلہ کرنا چاہیے تھا کہ کیا یہ بیٹسمین کو دھوکا دیا گیا، اگر دھوکا دیا گیا تو فخر زمان کو 5 رنز اضافی ملنے چاہیے تھے۔ دوسری جانب دوسرے ایک روزہ میچ میں فخر زمان کو دھوکہ دہی سے رن آؤٹ کرنے پر آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر ڈی کوک اور کپتان ٹیمباباووما کو سزا دے دی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹوئٹ پیغام میں کہا گیا ہے کہ قانون 41. 51 کے مطابق فخر زمان کو دھوکہ سے رن آؤٹ کرنے پر ڈی کوک پر میچ کی 75 فیصد فیس کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما پر بھی 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے مزید لکھا کہ شاندار ریکارڈ ساز اننگز پر فخر زمان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرتے ہیں۔