لاہور میں اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار

دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا، پولیس حکام

لاہور (کرائم ڈیسک) لاہور میں اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان کو گرفتارکر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ پر لڑکے کی ویڈٰیو وائرل ہوئی تھی، جس کا پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

کاہنہ آپریشن ونگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار بھی کیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ 15 سالہ مریم کے والد ذوالفقار کی مدعیت میں تھانہ کاہنہ میں درج ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی نے کہا کہ خواتین اور بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔