سندھ ہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی گرفتاری روک دی

سندھ ہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی گرفتاری روک دی

سندھ ہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) عبدالغفار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر سے 27 اپریل کو جواب طلب کرلیا ہے۔

عدالت کے روبرو خواجہ شمس السلام ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایف آئی اے نے عبدالغفار کو جھوٹی تحقیقات کے بعد مقدمے میں نامزد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری داخلہ کی اجازت کے بغیر کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا۔

خواجہ شمس السلام ایڈووکیٹ نے یہ بھی کہا کہ عبدالغفار کے خلاف وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر مقدمہ درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں