ہوس کا نشانہ بننے والا 12 سالہ بچہ دورانِ علاج انتقال کر گیا

ایڈیشنل آئی جی نے سی پی او ملتان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

ملتان(کرائم ڈیسک) ملتان میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی گئی جو علاج کے دوران انتقال کر گیا۔بتایا گیا ہے کہ شجاع آباد میں 12 سال کا بچہ مبینہ بدفعلی کے بعد انتقال کر گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے بچے کو ہوس کا نشانہ بنایا اور بعدازاں کھیت میں پھینک کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ایڈیشنل آئی جی نے سی پی او ملتان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔