انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالرمہنگا ہو گیا ، قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملک بھر میں ڈالر کی قیمت میں 11پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 153.55 سے بڑھ کر 153.66 روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر کی

قدر154روپے سے گھٹ کر153روپے پر آ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں37پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154روپے سے کم ہو کر153.53روپے اور قیمت فروخت 154.10روپے سے کم ہو کر153.73روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 60پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 154.20روپے سے کم ہو کر153.50روپے اور قیمت فروخت154.40روپے سے کم ہو کر153.80روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 180روپے سے کم ہو کر179روپے اور قیمت فروخت182روپے سے کم ہو کر181روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید211.50روپے سے کم ہو کر211روپے اور قیمت فروخت213.50روپے سے کم ہو کر213روپے پر آ گئی تاہم ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر اور برطانوی پونڈ کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں