کوئٹہ: ایئرپورٹ پر فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق جاں بحق

کوئٹہ: (نیوز ڈیسک) ایئرپورٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کو قتل کر دیا۔

ایڈووکیٹ عبدالرزاق پر ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک کے قریب فائرنگ ہوئی، مقتول پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی، پولیس نے جاں بحق وکیل کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی جہاں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وکلاء نے تمام عدالتوں میں کارروائی کا احتجاجاََ بائیکاٹ کر دیا ہے، وکلاء رہنماؤں نے مزید وکلاء کو ہسپتال آنے سے بھی روک دیا ہے۔