اختیارات سے تجاوز، بدعنوانی اور ناقص تفتیش کی شکایت پر ایس ایچ او دھمیال معطل

سب کے لئے واضح پیغام ہے کہ اختیارات سے تجاوز یا بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری – سی پی اوراولپنڈی نے اختیارات سے تجاوز، بدعنوانی اور ناقص تفتیش کی شکایت پر ایس ایچ او دھمیال کو معطل کر دیا گیاہے اورمقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے- ایس ایچ او دھمیال فیضان ندیم کے علاؤہ تفتیشی اے ایس آئی سجاد اور کانسٹیبل ارشد کو بھی معطل کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے، تینوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے

شہریوں کی شکایات پر میرٹ کے خلاف کارروائی ناقابل برداشت ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی -تینوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، ایسے عناصر کو محکمہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں، راولپنڈی پولیس خود احتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے یقینی بنایا جائے گا، سب کے لئے واضح پیغام ہے کہ اختیارات سے تجاوز یا بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، سی پی او سید خالد ہمدانی