مکوآنہ (این این آئی )ٹک ٹاک ایپ کا کمال،دو ٹک ٹاکرز کی ٹک ٹاک پر دوستی نے انہیں جیون ساتھی بنا دیا،معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کا نکاح ہو گیا،تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی۔نکاح کے بارے میں این این آئی کو ٹیلی فونپر بتایا،تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی تقریب سبزہ زار میں منعقد ہوئی جہاں دولہا ذوالقرنین اپنی ٹک ٹاکر دوست سے نکاح کرنے آیا ۔نکاح ہوا اور قبول قبول قبول کیا گیا ۔تقریب میں دونوں کے قریبی عزیز رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی ۔دونوں ٹک ٹاک پر
بے پنا ہ مقبول ہے اور نت نئے انداز کی اداکاری کے ٹک ٹاک بناتے ہیں ذوالقرنین اب ٹی وی ڈراموں میں کام کرتا ہے جبکہ کنول مختلف ویب چینلز کے ساتھ ہوسٹنگ کرتی ہے ۔رخصتی کی تقریب کووڈ کے حالات ٹھیک ہونے پر کی جائے گی۔نکاح کے وقت ٹک ٹاکر ذوالقرنین نیسفید لباس کے ساتھ سرخ واسکٹ پہنی جبکہ معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب بھی سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نظر آرہی تھیں ،جس پر فینز نے نیک خواہشات کااظہار کیا جبکہ دعائوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔