عائزہ خان کے قطر میں سیر سپاٹے، تصاویر کے چرچے

اسلام آباد: (شوبزویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ عائزہ خان خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں اب ان کی کچھ تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

بے شمار سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اداکارہ ان دنوں قطر میں موجود ہیں جہاں سے اپنی نئی تصاویر پر مداحوں کی تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قطر سے کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں سیاہ رنگ کے کفتان میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے, اس تصویر میں سادے لباس کے ساتھ انکا مدہم سا میک اپ ان کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا باعث بنا ہوا تھا۔

اسکے علاوہ عائزہ خان کو شاپنگ کرتے بھی دیکھا گیا جس میں وہ رنگ برنگے لباس میں ملبوس ہیں۔