استنبول: (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہے کہ آج کوئی ہارا نہیں استنبول جیتا، ملکر ترکیہ کی صدی بنائیں گے۔
ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں کامیابی کے بعد صدارتی محل سے عوام کے بڑے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آپ نے ہمیں دوبارہ یہ ذمہ داری دی ہے، ہم سب مل کر اسے ترکیہ کی صدی بنائیں گے۔
صدر اردوان کا کہنا تھا کہ آج کوئی نہیں ہارا، آج کا فاتح صرف اور صرف ترکیہ ہے، یہ فتح ترکیہ کے تمام ساڑھے 8 کروڑ باشندوں کی فتح ہے، یہ جمہوریت کی فتح ہے، آئندہ 5 سال کے لیے حکومت کی ذمہ داری سونپنے پر ہر ایک کا شکریہ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ کی تاریخ کے سب سے اہم الیکشن میں سے آپ نے ترکیہ کی صدی کا انتخاب کیا، یہ وقت متحد اور اکٹھا ہونے کا ہے، اب یہ کام کرنےکا وقت ہے۔