پی ڈی ایم میں تقسیم واضح، ن لیگ، پی پی نے اتحادیوں کے الگ اجلاس بلالیے

پی ڈی ایم میں تقسیم، ن لیگ، پی پی نے اتحادیوں کے الگ اجلاس بلالیے

سینیٹ کے اجلاس سے پہلے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں میں تقسیم واضح نظر آنے لگی ، نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپنے اپنے اتحادیوں کے الگ الگ اجلاس بلالیے۔

سینیٹ میں آزاد اپوزیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگیا ، اجلاس کی صدارت سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کررہے ہیں، اجلاس میں مسلم لیگ نون، جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ اجلاس کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

سینیٹ میں آزاد اپوزیشن کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین سید، مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو کے علاوہ مصدق ملک، کامران مرتضی، مولانا عطاالرحمٰن سمیت دیگر بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ اور اس کی ہم خیال جماعتیں چیئرمین سینیٹ کو آزاد اپوزیشن کی حیثیت کے لیے باقاعدہ درخواست دیں گی ۔

آزاد اپوزیشن سینیٹرز کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی پہنچ گئے اور انہوں نے آزاد اپوزیشن کے سینیٹرز سے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں