عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کی 7 رکنی ٹیم بنا دی

لاہور: (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر پر مشتمل مذاکراتی ٹیم بنائی گئی ہے۔

پارٹی کی جانب سے 7 رہنماؤں پر مشتمل مذاکراتی ٹیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنائی گئی 7 ممبران کی ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کیساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔