چونیاں میں پولیس نے گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کیا اور اس سے بدتمیزی بھی کی۔
سب انسپکٹر جمیل خان کے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور نے نوٹس لے کر جمیل خان کو معطل کردیا اور واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف اس کے سابق شوہر نے مکان پر قبضے کی شکایت درج کرائی تھی۔