لاہور( این این آئی) حکومت نے کھیوڑہ کی کان کو برآمداتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ، جہلم میں کھیوڑہ کے قریب روک سالٹ سٹی بنا یا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق روک سالٹ سٹی پچاس ایکٹر اراضی پر قائم کیا جائے گا جس پر منصوبہ پر ایک ارب 28کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی ۔روک سالٹ سٹیمیں نمک کی مختلف اشیا ئے ضرورت تیار کی جائیں گی اور انہیں بر آمد کیا جائے گا ۔نمک کے کان کنان کیلئے خصوصی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب سمال انڈسٹریل
کارپوریشن نے روک سالٹ سٹی کے لئے پی سی ون تیار کرلیا ہے جسے منظوری کیلئے پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ کو بھجوادیا گیا ہے ۔