لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر حقیقی زندگی میں بھی جوڑی بن گئے، دونوں کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنول آفتاب نے اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ لکھا ہے کہ کل میری ذوالقرنین سے شادی ہے، تمام لوگ ہمارے لئے دعا کریں۔ کنول آفتاباور ذوالقرنین سکندردونوں ٹک ٹاک پر شہرت کے حامل نوجوان ہیں،کنول آفتاب پاکستان کی دوسری بڑی ٹک ٹاکر ہیں جب کہ ذوالقرنین سکندر بھی میل ٹک ٹاکرز میں سب سے زیادہ شہرت رکھنے والوں میں شامل
ہیں۔ ان دونوں کی مایوں کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب دعائیں دی ہیں اور ان کی اچھی زندگی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔