راولپنڈی،مشکوک کار سے منشیات بر آمد ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ انچارج عابد خان کی زیر نگرانی گزشتہ رات پٹرولنگ پولیس حطار ضلع اٹک کے ڈیوٹی ا?فیسر ذوالفقار علی سب انسپکٹر نے ہمراہ بشیر احمد سب انسپکٹر نے علاقہ تھانہ نیو ¿ ایئر پورٹ ناکہ بندی کیئے ہوئے تھی.
ایک کار کو مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا اور حسب ضابطہ تلاشی کے دوران ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے پیکٹ برآمد ہوئے جن میں سے دو پیکٹ میں سے افیون مقدار 2340گرام برآد ہوئ جبکہ باقی دو پیکٹس میں سے گردہ نما چرس برآمد ہوئی.

جسکی مقدار بعد از وزن 2425تھی.مزید پڑتال پر معلوم ہوا کہ ملزم جس سے منشیات برآمد ہوئ افغانی ہے اور غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کر کے پاکستان آیا ہی, جس کے خلاف تھانہ نیو ¿ ایئر پورٹ میں مقدمہ امتناع منشیات ایکٹ 9-cکے تحت درج کروا یا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں