جیکب آباد : دو گروپوں کے درمیان تصادم، خواتین سمیت 15 سے زائد افراد زخمی

جیکب آباد : ( کرائم ڈیسک ) سندھ کے ضلع جیکب آباد میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

جیکب آباد پولیس کے مطابق تحصیل ٹھل کے نواحی گاؤں مراد بخش کنڈرانی میں دو گروپوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران ڈنڈوں، اینٹوں کا آزدانہ استعمال کیا گیا ۔

پولیس نے بتایا کہ تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ تصادم کا واقعہ دو برادریوں کے درمیان راستے کی معمولی بات پر پیش آیا ہے۔