پولیس اور رینجرز کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار

کراچی: (کرائم ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی کی 70 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت ابوطالب اورتوصیف شاہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 6مئی کوبنگلہ بازاراورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی تھی، ملزمان نے گھرکے باہرکھڑے شہری سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اوررقم لوٹی تھی ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈ یا پروائرل ہوئی تھی ، فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتےدیکھا جا سکتاہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزمان اورنگی ، ناظم آباد،سائیٹ اورگردونواح میں وارداتیں کرتےتھے، ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔