راولپنڈی،تھانہ ریس کورس پولیس کی اہم کارروائی، خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ ریس کورس پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ ریس کورس پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ وہ گھر میں اکیلی تھی کہ ارشداومیش دیوار پھلانگ کر اندر آیا اوراس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی،جس پر ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 28سالہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم ارشداومیش کوٹر یس کرکے گرفتار کرلیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، سی پی ا وراولپنڈی محمد احسن یونس نے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ، ایس ایچ او ریس کورس اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد، زیادتی اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں