بھارت میں معروف پاکستانی گلوکار کا مجسمہ تیار کر لیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اُن کا مجسمہ تیار ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی آرٹسٹ منجیت سنگھ نامی اس آرٹسٹ نے کہا ہے کہ معروف گلوکار شوکت علی کا مجسمہ کسی شاہراہ پر نصب کیا جائے گا۔منجیت سنگھ اس سے قبل عبد الستار ایدھی اور شاعر بابا نجمی کے مجسمے بھی تیار کر چکے ہیں ۔آڑٹسٹ کا کہنا تھا کہ عظیم لوگوں کے مجسمے تراش کر دل کو سکون ملتا ہے ۔ دوسری جانب خود بھکاری جو ہے وہ کسی کو کیا دے گا، یہ بات مرحوم گلوکار شوکت علی نے اپنے

آخری انٹرویو میں کہی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ میں نے بڑا کام کیا ہے، جو کسی کو چائے نہیں پوچھتا اس نے قوم کو کیا پیغام دینا ہے، برسلز میں میں عمران خان کے ساتھ گیا تھا کروڑوں ڈالر اکٹھے کئے، میں نے اپنے آپ کو فنڈ ریزنگ کے لئے پیش کیاہوا ہے جب سیلاب آیا، زلزلہ آیا میں نے فنڈ اکٹھا کیا، میرا تو کام ہی یہی ہے، مجھے کوئی توقع نہیں کسی سے پیسے کی کوئی ضرورت نہیں مجھے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے شکوے اور گلے کئے، انہوں نے کہا کہ جو آرٹسٹ کو عزت دینی چاہیے مجھے ان میں وہ نظر نہیں آتی، ہمارے آرٹسٹ کو پھول تو بھیجے جاتے ہیں لیکن یہ کوئی نہیں پوچھتا کہ یہ ٹیکس کتنا دیتا ہے، اس کے اخراجات کتنے ہیں۔ یاد رہے کہ معروف گلوکار شوکت علی کا اتوار کے روز قل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں