فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دادی انتقال کرگئیں

مرحومہ کو آج آبائی قبرستان لنڈی کوتل تاتارا گراؤنڈ کیساتھ والے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا

لنڈی کوتل (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دادی انتقال کرگئیں۔ 23 سالہ سٹار ٹیسٹ کرکٹر شاہین آفریدی کی دادی انتقال کر گئی ہیں، مرحومہ کو آج آبائی قبرستان لنڈی کوتل تاتارا گراؤنڈ کیساتھ والے قبرستان میں 6:30 پر سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا رواں سال 3 فروری کو کراچی میں سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی صاحبزادی انشاء آفریدی سے نکاح ہوا تھا۔