ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12کیس رپورٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12کیس رپورٹ ہوئے اور10مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار196 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.55فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 10مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 207ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2کے ٹیسٹ مثبت آئےاور وہاں پر مثبت کیسزکی شرح 0.97فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں 195ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 0.51 فیصد رہی۔

کیٹاگری میں : صحت