ماڈل ازیکا ڈینیئل پاکستان تحریک انصاف میں شامل

کراچی: (شوبز ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ازیکا ڈینیئل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ اور ماڈل ازیکا ڈینیئل نے کیپشن میں لکھا کہ آخر کار میں نے اپنے ملک کیلئے فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو جوائن کرلیا ہے۔

دوسری طرف پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے اداکارہ کو پارٹی میں ویلکم کیا ہے اور کہا کہ اداکارہ کا پارٹی کیلئے فہم اور وژن خوشگوار سرپرائز ہے۔

ازیکا ڈینیئل کو علی زیدی نے گلے میں پی ٹی آئی کا پرچم پہنایا اور پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

خیال رہے کہ ازیکا ڈینیئل نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’چھوٹی‘، ’تیرے میرے بیچ‘ اور ’چیخ‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔