کورونا کی تیسری لہر،سول ایوی ایشن نے برٹش ایئرویز کو مزید پروازوں کی اجازت دینے سے انکارکر دیا

کراچی(این این آئی) سول ایوی ایشن نے کورونا صورتحال کے پیش نظر برٹش ایئرویز کی مزید پروازوں کی درخواست کو التوا میں ڈال دیا ، برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے اپنی مزید 10پروازوں کی اجازت طلب کی تھی۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے ایس اوپیز پر مزیداحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے برطانوی ائیرلائن کی مزید پروازوں کی اجازت نہیں دی۔ذرائع نے بتایا کہ برٹش ایئرویز ویز کی مزید پروازوں کی درخواست کو التوا میں ڈال دیا گیاہے، برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے اپنی مزید 10پروازوں کیاجازت طلب کی تھی، 7پروازیں برطانیہ سے

اسلام آباد کیلئے اور 3 برطانیہ سے لاہور کیلئے تھیں۔ذرائع کے مطابق سی اے اے نے ایوی ایشن ڈویژن کو صورتحال سے آگاہ کردیا، احتیاطی تدابیر کو موثر بنانے کا مقصد کورونا پھیلا ئوکو روکنا ہے۔یاد رہے کوروناکی تیسری لہرکاموجب بننے والے برطانیہ نے پاکستان کو ہی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا تھا، جس کے بعد 9اپریل سے پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو10دن ہوٹل قرنطینہ کرناہوگا۔ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات مسافر خود ادا کرے گا ، مسافر کو ہوٹل قرنطینہ کے تقریبا 1700 پائونڈ ادا کرنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں