پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا۔
پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سی ای سی کا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔
نیر بخاری نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے باعث ممبران پارلیمنٹ مصروف ہیں۔