جعلی راجکماری ہشاش بشاش ہیں، اداکارہ کو علاج نہیں ماہر نفسیات کی ضرورت ہے، فردس عاشق

لاہور(بیورو رپورٹ) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کورونا وبائ سے نمٹنے کیلئے غیرمعمولی اقدامات کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے آج بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے ایمبولنس سروس کا افتتاح کیا ہے۔
ایمبولنس سروس کے ذریعے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے گھر سے سنٹر پر لانے اور پھر گھر ڈراپ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔حکومت نے ویکسینیشن کے مراکز میں مزید اضافے کابھی فیصلہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کورونا کے ساتھ ساتھ کاروبار اور روزگار بھی بچانا ہے۔

مکمل لاک ڈاو ¿ن سندھ حکومت کی تجویز ہے اس سے اتفاق نہیں کرتے کیونکہ حکومت غریب عوام کی زندگی مشکل نہیں بنانا چاہتی۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی زیرقیادت پنجاب میں تاریخ ساز منصوبوں پر کام جاری ہے۔2 نئی نہریں،7 اکنامک زونز، 12نئے ہسپتال اور 12نئی یونیورسٹیزکی تعمیر پر کام جاری ہے۔علاوہ ازیں ایک ہزار کلومیٹر فارم ٹو مارکیٹ روڈز، ایک ہزار سکول لائبریریز اور ایک ہزار سائنس لیبز پر بھی کام جاری ہے۔
پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی بزدار حکومت کے ایسے نمایاں منصوبے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔کرپٹ ظلِ سبحانی اور شوبازاعلیٰ نے محض شوبازی پر زور دیا۔شوبازوں کے منصوبے عوامی سہولت کی بجائے قرض کی صورت میں قوم پر بوجھ بن چکے ہیں۔ مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا عندیہ دینے پر معاون خصوصی نے کہاکہ ن لیگ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔
جعلی راجکماری نے لندن سے ایک جھوٹا منافق معالج بلایا ہے جو پٹیاں پڑھانے کیلئے یہاں وارد ہوا ہے ڈاکٹر عدنان جتنی بھی پٹیاں پڑھا لے جعلی راجکماری کو اب بھاگنے نہیں دیں گے کرپٹ ٹولے سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔ہشاش بشاش اداکارہ کو علاج نہیں ماہر نفسیات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بھان متی کا کنبہ حواس باختہ ہوکر دیواروں پر سر پھوڑ رہا ہے۔
کنیزوں کی مایوسی قابل دید ہے۔ سابقہ نا اہل حکومتوں نے جو گھاو ¿ لگائے اسکو مندمل کرنے میں ہمارا کافی وقت صرف ہوا۔کورونا کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی دن رات کی کاوشوں کی بدولت بے رحم کورونا کے وار کے باوجود ملکی معیشت مسلسل بہتری کی جانب گامزن ر ہی۔ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہوچکی ہے۔
مشکل دور سے نکل چکے اب الحمداللہ قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سیاست کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں حقیقت میں یہ ایک بھیانک مافیا ہے جو ملکی وسائل ٹڈی دل کی طرح چٹ کرگیا۔انشائاللہ عوامی خدمت کے بل بوتے پر اگلی باری بھی پی ٹی آئی برسراقتدار آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں