واشنگٹن میں امریکی صدارتی محل پر نامعلوم گاڑی کا حملہ

واشنگٹن (میڈیا ڈسک) امریکی صدارتی محل پر نامعلوم گاڑی کا حملہ۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں واقع امریکی صدارتی محل پر نامعلوم گاڑی کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مشکوک گاڑی میں سوار حملہ آور نے اپنی گاڑی صدارتی محل کے باہر واقع چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد فوری بعد ہنگامی سائرن بج اٹھے اور وائٹ ہاوس کو لاک ڈاون کر دیا گیا۔ ہنگامی سائرن بجتے ہی صدارتی محل کو سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے گھیرے میں لے لیا، سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
آخری اطلاعات تک حملہ آور گرفتار کر لیا، جبکہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے وائٹ ہاوس پر دھاوا بول دیا تھا، جبکہ جوبائیڈن کی فتح کے بعد کچھ ہفتے قبل بھی وائٹ ہاوس پر حملے کے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں