عمران خان کو جہانگیر ترین پر دو چیزوں کا غصہ ہے

لاہور (جنرل رپورٹر) سینئر صحافی ہارون رشید نے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین تعلقات ایک بار پھر خراب ہونے کا عندیہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس وقت عمران خان کے قریبی دوست جہانگیر ترین کو ان ہی کی حکومت میں مختلف مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اب تو پی ٹی آئی میں کرپشن ہو رہی ہے، مریم کے باہر جانے کا حکومت کو فائدہ ہے۔
شوکت ترین اچھے ایکسپرٹ ہیں وہ وزیر خزانہ نہیں بن سکتے۔ان پر نیب کیسز چل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو جہانگیر ترین پر بہت غصہ ہے کہ انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دلوائے۔جہانگیر ترین پر یہ بھی غصہ ہے کہ ان کا شہبازشریف سے رابطہ ہے۔
دوسری جانب خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے ضمانت حاصل کر لی ہے۔ جہانگیر ترین نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیےسیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا ، اس ضمن میں دائر کی گئی درکواست میں جہانگیر ترین نے موقف اختیار کیا کہ مجھ پر اور علی ترین پر لگائے گئے الزامات بےبنیاد ہیں ، مالیاتی امور میں صاف اور شفاف ہوں ، ہمارے پاس اثاثوں کی مکمل منی ٹریل موجود ہے۔

بتایاگیا ہے کہ جہانگیر ترین اورعلی ترین بینکنگ کورٹ لاہو ر میں بھی ضمانت کے لیے پیش ہوئے ، جس کے بعد بینکنگ کورٹ لاہو رمیں بھی جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی ضمانت 7 اپریل تک منظور کرلی ، بینکنگ کورٹ کا جہانگیر ترین اور علی ترین کو 5 پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مجھ پرلگے الزامات بے بنیاد ہیں ، تینوں مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ، دس سال پہلے جو کمپنی نے فیصلے کیے ان کو چیلنج کیاجارہاہے ، کمپنی کے فیصلوں سے متعلق تحقیقات کرناایف آئی اے کا کام نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں