ڈسکہ کا فیصلہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ہے، رانا ثناء اللّٰہ

ڈسکہ کا فیصلہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ہے، رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ کا فیصلہ موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ حکومت صرف انتقام پر چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کے ووٹ کوعزت دو کے بیانیے سے عوامی شعور اجاگر ہوا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہم 73ء سال سے دھکے اس لیے کھا رہے ہیں کہ اس ملک میں آئین اور قانون کی عمل داری نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی عمل داری کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک میں ووٹ کی عزت نہیں ہے۔

نون لیگی رہنما نے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ وہ ہیں جو چور چور کا شور مچاتے ہیں اور خود چوری کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں