جہانگیر ترین اور بیٹے کی عبوری ضمانت

شوگر اسکینڈل: جہانگیر ترین اور بیٹے کی عبوری ضمانت

شوگر اسکینڈل کیس میں جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کو عبوری ضمانت مل گئی۔

جہانگیر ترین اپنی اور بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت کے لیے آج لاہور کی سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔

سیشن کورٹ لاہور نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر اس معاملے پر رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

جہانگیر اور علی ترین نے لاہور کی سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔

گزشتہ روز لاہور کی بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) رانا نسیم احمد کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی تھی۔

عدالت نے رانا نسیم احمد کی عبوری ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی اور ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین اور ملز کے ملازمین کے خلاف فراڈ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں