مریم نواز، ن لیگ ایک بار پھر فردوس اعوان کے نشانے پر

مریم نواز، ن لیگ ایک بار پھر فردوس اعوان کے نشانے پر

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بار پھر مریم نواز اور ن لیگ کو ہدف تنقید بنایا۔

لاہور سے جاری بیان میں فردوس اعوان نے مریم نواز کو جعلی راج کماری کہہ کر پکارا اور کہا کہ وہ سرجری کے بہانے میدان چھوڑ کر بھاگنے کے لیے پر تول رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کا میدان ایک بار پھر سجنے کو تیار ہے، این اے 75 کے دم توڑتے قبضہ گروپ اور منشیات فروش راج کماری کی مدد کے منتظر ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اداروں پر ن لیگ کی طرح چڑھائی نہیں کرتی، ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ڈسکہ کے محب وطن عوام کا مقابلہ ن لیگ کے شرپسندوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں کامیابی ایک بار پھر عمران خان کے قدم چومے گی، کنیزیں اور چیلے رسوا ہوکر پھر سے در بدر بھٹکتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں