لاہور میں طلبہ کا امتحانات ملتوی کروانے کے لیے مظاہرہ

لاہور میں طلبہ کا امتحانات ملتوی کروانے کے لیے مظاہرہ
فائل فوٹو 

لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر او اور اے لیول کے طلبہ نے امتحانات ملتوی کروانے کے لیے احتجاج کیا اورنعرے بازی کی۔

امتحانات ملتوی کروانے کے لیے طالب علم ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور مال روڈ کو بند کرکے احتجاج کیا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں، تعلیم  کا حرج ہوا ہے، سلیبس مکمل نہیں ہوسکا۔

طلبہ نے کہا کہ ایسے حالات میں پرچے نہیں دے سکتے، امتحانات ملتوی کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں