بچوں کے مسجد نبویؐ میں داخلے پر پابندی عائد

مدینہ منورہ(این این آئی) کورونا کے پیش نظر رمضان المبارک میں بچوں کے مسجد نبویؐ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔مسجد نبویؐ انتظامیہ (جنرل پریزیڈنسی) کے مطابق 15 سال سے کم عمر بچوں کو رمضان میں مسجد نبویؐمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔انتظامیہ کے مطابق تراویح کی نماز کا وقت بھی معمول سے نصف کر دیا گیا ہے اور نماز کے 30 منٹ بعد مسجد نبوی کے دروازے بند کر دئیے جائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق رواں سال بھی اعتکاف معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مسجد میں اجتماعی افطار کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔خیال رہے کہ حرمین انتظامیہ کے

مطابق حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ) میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار واعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔گزشتہ سال کورونا کے باعث حرمین شریفین میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی لگائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں