نجی ہیلتھ کیئر سہولیات میں کورونا ویکیسن کی فراہمی کا طریقہ کار وضع

نجی ہیلتھ کیئرسہولیات میں کوروناویکیسن کی فراہمی کا طریقہ کار وضع

نجی ہیلتھ کیئر سہولیات میں کورونا وائرس کی ویکیسن کی فراہمی کا طریقہ کار وضع کردیا گیا۔ ڈریپ کے مطابق کوئی بھی سرکاری اسپتال نجی شعبے کی ویکسین نہیں رکھے گا۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے انتظام کی اجازت کے لیے صوبائی ڈی جی ہیلتھ کو درخواست دی جائیگی، ایکسپرٹ کمیٹی کی چیک لسٹ کے مطابق صوبائی ڈی جیز سہولیات کا جائزہ لیں گے۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ  سفارشات ڈی جی ہیلتھ اسلام آباد کو بھجوائی جائیں گی، ڈی جی ہیلتھ نجی ہیلتھ کیئر سہولیات کی رجسٹریشن نمز کو بھیجے گا۔

 کورونا وائرس کی  ویکسینیشن کے ڈیٹا کو لازمی بنایا جائے گا، نمز کی رجسٹریشن کے بعد فارما کمپنیز نجی ہیلتھ کیئر کو ویکسین فراہم کریں گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں