سینئر اداکارہ نے 40سال کی عمر میں منگنی کر لی 

کوئٹہ (این این آئی)سینئر اداکارہ عائشہ گْل نے 40 برس کی عمر میں علی سید سے منگنی کرلی۔اداکارہ و ماڈل نے اپنی منگنی کا اعلان انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا، انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ الحمداللّٰہ ، علی سید سے منگنی کر لی ہے۔اگست 1980 میں کوئٹہ میں پیدا ہونے والی اداکارہ نے مقدر ڈرامے میں اداکاری سےاپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پھر بیشمار ڈراموں میں بہترین کردار نبھائے۔انہوں نے2009  میں ریلیز ہونے والی فلم ’انسانوں جیسے لوگ‘ میں بھی کام کیا۔عائشہ گل نے جیو ٹی وی کے ڈراموں ’ کس دن میرا ویاہ ہووے گا، ڈولی

آنٹی کا ڈریم وِلا، ٹوٹے ہوئے پر، مکافات، دکھاوا، مقدر سمیت دیگر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں