لاہور(میڈیا ڈسک) تحریک انصاف کے ایم این ایز نے ڈی جی نیب ملتان کا ٹرانسفر کروا دیا، سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ نیب ملتان نے سردار جعفر لغاری اور سردار نصراللہ دریشک کیخلاف تحقیقات شروع کی تھیں، طاقتور ایم این ایز کے تحفظات پر ڈی جی نیب کو تبدیل کردیا گیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے اپنے پروگرام کے دوران بتایا کہ کچھ ہفتے قبل بتایا تھا کہ ڈی جی نیب ملتان سے متعلق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے کچھ تحفظات ہیں،نیب ملتان نے جعفر لغاری اور سردار نصراللہ دریشک کے بارے میں بدعنوانی الزامات کی تحقیقات شروع کی تھیں۔
جس پر انہیں تحفظات تھے، شیرزمان گورچانی نے شکایت کی۔ جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کے کچھ ایم این ایز نے کہا تھا کہ ڈی جی نیب ملتان کو تبدیل کریں ورنہ ہم سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالیں گے، اس وقت فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔
اس کے بعد 19 مارچ کو نیب ملتان کے آفس نے بتایا کہ سردارجعفر خان لغاری کیخلاف بڑی سنگین الزامات کی نئی انکوائری شروع ہوگئی ہے اور اس کو 26 مارچ کو اس کو مکمل کیا جائے گا۔
لیکن 31 مارچ کو ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان کو ٹرانسفر کردیا گیا۔ میں 22 فروری کو بتایا تھا کہ جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کے کچھ ایم این ایز ڈی جی نیب ملتان سے خوش نہیں ہیں۔ وہ چاہتے ہیں ان کا ٹرانسفر ہوجائے۔بتانا یہ تھا کہ تحریک انصاف کے ایم این ایز اتنے طاقتور ہوگئے ہیں؟ کہ وہ ڈی جی نیب کو بھی تبدیل کروا سکتے ہیں۔دوسری جانب براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ کے تناظر میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف سوئس اکاو ¿نٹس مقدمات کھولنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
انہوں نے کہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کی دوسری قیادت سوئس اکاو ¿نٹس کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر بری ہوگئے تھے، سوئس اکاو ¿نٹس کا سارا ریکارڈ مل گیا ہے، سابق چیئرمین نیب قمر الزمان کے خلاف ریکارڈ غائب کرنے پر کاروائی کی جائے گی۔