آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کے سفیر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔