اسلام آباد میں مارکیٹیں، کاروباری مراکز ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر کی مارکیٹیں، کاروباری مراکز ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ کو جی9، جی 13، ستارہ مارکیٹ، جی 15 میں تمام مارکیٹیں بند رہیں گی ، جی10 فرنیچر مارکیٹ، گولڑہ روڈ، بہارہ کہو، ڈی ایچ اے کی تمام مارکیٹیںبھی انہی دنوں میں بند ہونگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پی ڈبلیو، پاکستان ٹائون، جی الیون، آبپارہ مارکیٹ، آئی ٹین میں تمام مارکیٹیں بھی

جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گی، جبکہ جمعرات، جمعہ کو صفا مال، سینٹورس مال، گیگا مال، ایمازون مال بند رہیں گے۔اس کے علاوہ ہفتہ، اتوار کو بلیو ایریا، ایف ٹین، میلوڈی مارکیٹ، ای الیون، ایف ایٹ، آئی ایٹ میں کاروباری مراکز سمیت ایف الیون، ایف سکس اور ایف سیون کی مارکیٹیں بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں