پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خبر، 2011ء کے بعد پہلی بارمسلسل چھٹے ماہ برآمدات میں بڑا اضافہ

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مارچ میں ملکی برآمدات 2 ارب 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں، فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات 13.4 فیصد بڑھیں جبکہ 2011 کے بعد پہلی بار برآمدات مسلسل چھٹے ماہ بھی 2 ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات 13.4 فیصد بڑھیں، جولائی تا مارچ برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافہ ہوا اور
برآمدات کا حجم 18 ارب 66 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں

برآمدات 17 ارب 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھیں۔عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی تا مارچ درآمدات 39 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 34 ارب 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں، مارچ 2021 میں درآمدات 5 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں