لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء راناثنا اللہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا اشارہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے عزیزوں سے ملنے جاتے ہیں ، مریم نواز کو بھی اگر عزیزوں سے ملنے یا دوسرے غرض سے جانا پڑا تو جائیں گی ، ایسا نہیں ہے کہ ان کا جانا منع ہے کیوں کہ ساری دنیا جاتی ہے کہ لوگ جاتے ہیں اور پھر واپس بھی آجاتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ مریم نواز سے بہتر اس ٹولے کا علاج کوئی نہیں جانتا ، اس وقت مسلط ٹولے سے نجات کی ضرورت تک مسلم لیگ ن کی نائب صدر جدوجہد میں شامل رہیں گی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت گزشتہ ہفتے سے ناساز ہے ، اسی صورت حال کے پیش نظر شریف خاندان کے فیملی ڈاکٹر عدنان بھی لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں ، ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پہنچے ہیں ، ڈاکٹر عدنان لاہور میں ہی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا علاج کریں گے ، اس ضمن میں ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ بھی لیے جا چکے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی کے ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد علاج کا طریقہ کار واضح کیا جائے گا ، مریم نواز کا گلا گزشتہ ایک ہفتے سے خراب ہے تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، مریم نواز گزشتہ تین دنوں سے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے آرام کر رہی ہیں ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو تھائیرائیڈ کا مرضی بھی لاحق ہے اور ڈاکٹرز نے مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا آپریشن بھی تجویز کر رکھا ہے ، اسی سورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شریف خاندان کے فیملی ڈاکٹر عدنان بھی لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں ، ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پہنچے ہیں۔
ایون فیلڈ ریفرنس: ریفرنس تو بس تین 4 صفحوں کا ہی ہے: چیف جسٹس عامر فاروق
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے، لطیف کھوسہ
غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
شیر شاہ تھانے میں زیرِ حراست شخص نے خودکشی کرلی
رحیم یار خان میں پولیس مقابلہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی
ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
آج فلسطین یکجہتی مارچ، ٹریفک پلان جاری
لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نواز شریف عدالت میں پیش ہو رہے ہیں: شہباز شریف
چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل سے متعلق وزارتِ قانون کا ایک اور نوٹیفکیشن جاری