وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس منگوانے کی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس منگوانے کی اقتصادی رابط کمیٹی کی تجویز مسترد کردی ہے کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا اجلاس میں بھارت سے کپاس منگوانے کا معاملہ زیر بحث آیا ہے. اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے گزشتہ روز بھارت سے کپاس منگوانے کی تجویز پیش کی تھی۔
ای سی سی نے قیمت کم ہونے پر بھارت سے درآمد کرنے کی تجویز پیش کی تھی کابینہ نے بھارت سے کپاس منگوانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجود وسائل سے ہی ضروریات پوری کی جائیں.

گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے چینی، کپاس اور سوتی دھاگہ منگوانے کی اجازت دی تھی اجلاس میں 30 جون 2021 تک بھارت سے درآمد کی منظوری دی گئی کمیٹی نے نجی شعبے کو بھارت سے چینی درآمد کرنے کی بھی اجازت دی تھی. حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کمی پورا کرنے کے لیے کپاس درآمد کرنی پڑے گی بھارت سے کپاس اور دھاگے کی درآمد سستی پڑے گی پاکستان میں کپاس کی سالانہ کھپت ایک کروڑ 20 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ گانٹھیں ہیں اس سال کپاس کی پیداوار میں تاریخی کمی کا تخمینہ ہے خیال رہے کہ پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو معطل کر دیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں